ہوناور2/ اپریل (ایس اؤ نیوز )اترپردیش میں ایک ڈکیتی معاملےمیں پولس کےہتھے چڑھے پانچ ملزم ہوناور تعلقہ منکی کے بتائے جارہےتھے لیکن ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور مقامی پولس بھی یقین سے کوئی بات نہیں کہہ رہی ہے۔ ویسے منکی میں مصدقہ طورپر کوئی بھی مرڈیشور کالونی نہیں ہے ۔پولس شبہ جتارہی ہے کہ ہوسکتا ہے گرفتار شدہ ملزموں نے پولس کو غلط پتہ بتا دیا ہو۔
بتاتے چلیں کہ اترپردیش کے جلون میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیاگیا ہے جن پرچوری اور ڈکیتی کا الزام ہے۔ بتایا گیا تھا کہ 5ملزموں کی گرفتار ی کے دوران گولیاں چلی تھیں جس میں عارف اور محمد غوث زخمی ہوگئے تھے جبکہ دیگر تین لوگ انیس شیخ ، ارسلان اور آصف شیخ گرفتار کرلئے گئے تھے۔ گرفتاری کے بعد ان سبھوں نےپولس کو اپنا پتہ اترکنڑا ضلع، مرڈیشور کالونی منکی بتایاہے۔ جب کہ روینیو ریکارڈ کے مطابق منکی میں کوئی بھی مرڈیشور کالونی نہیں ہے۔ اسی پر شک جتایاجارہاہے کہ گرفتار شدہ ملزموں نے غلط پتہ بتایا ہوگا۔
منکی میں باشاہ کالونی ، عثمانیہ کالونی ، دکھنی محلہ، نوائط اسٹریٹ وغیرہ ہیں البتہ کوئی مرڈیشور کالونی نہیں ہے۔ اسی طرح مرڈیشور میں بھی منکی کے نام سےکوئی کالونی نہیں ہے۔